ضلع گلگت
ڈی پی او گلگت سےانسانی حقوق کے کارکن امجدکی ملاقات،خصوصی افراد کو درپیش مسائل پر گفتگو کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی)سے انسانی حقوق کے کارکن امجد ندیم نے ملاقات کی ،جس میں خصوصی افراد کے حقوق، ان کو درپیش مسائل اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ڈی پی او گلگت نے خصوصی افراد کے تحفظ اور ان کے حقوق کے فروغ کے لئے پولیس کے مؤثر کردار پر زور دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی پولیس گلگت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔











