تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

گلگت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی کی جائے ،جسٹس (ر) یار محمد

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، زکوٰ ۃ و عشر، کوآپریٹیوز اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن لازمی کی جائے اور رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر آن لائن کیا جائے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریونیو میں اضافے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے، نوجوان نسل میں بڑھتی ہوئی منشیات کا استعمال تشویشناک ہے جس کو کنٹرول کرنے اور حوصلہ شکنی اور منشیات کے نقصانات کے حوالے سے محکمہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کی سطح پر آگاہی مہم اور سیمیناز کا انعقاد کرے۔

ٹریفک حادثات سے بچنے اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں چلنے والے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے فٹنس لازمی قرار دی جائے اور فٹنس سرٹیفکیٹ کا اجراء مروجہ معیار کے مطابق کیا جائے۔مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مسافر گاڑیوں میں جدید سہولیات کی دستیابی اور مناسب کرایوں کا تعین یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے محکمہ مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کرائے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان کے روشن مستقبل اور عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا، منتخب نمائندے اور حکومت کو علاقے اور قوم کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ علاقے کی خوشحالی اور مثبت پالیسیز کا تسلسل جاری رکھا جاسکے، ہمیں اپنے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے اور گورننس کی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مستحقین میں زکوٰۃ کی تقسیم کے عمل کو مکمل شفاف بنانے کیلئے جامع پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،ہمیں اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ زکوٰۃ صرف اصل حقدار تک پہنچ سکے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، زکوٰ ۃ و عشر، کوآپریٹیوز اور ٹرانسپورٹ کودرپیش سٹاف کی کمی اوردیگر مسائل حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button