تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

پاکستانی سپر اسٹارز کی شمولیت نے بگ بیش لیگ کو اُفق پر پہنچا دیا، جیمز روزنگارٹن

آسٹریلیا کی سب سے بڑی کرکٹ بگ بیش لیگ شروع ہونے میں کچھ روز باقی ہیں اور بڑی تعداد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز کی شمولیت نے اس ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سمیت دیگر اہم کھلاڑی مختلف فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔ میلبرن رینیگیڈز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا انتخاب کیا ہے، جس پر فرنچائز کے جنرل مینجر جیمز روزنگارٹن کافی خوش دکھائی دیتے ہیں۔

بگ بیش لیگ جیمز روزنگارٹن
بگ بیش لیگ جیمز روزنگارٹن
پاکستانی سپر اسٹارز کی شمولیت نے بگ بیش لیگ کو اُفق پر پہنچا دیا ہے، آسٹریلیا اور بالخصوص میلبرن میں پاکستانی فینز کو بگ بیش لیگ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ فین کلب تیار بیٹھا ہے کہ کب محمد رضوان میدان میں اتریں گے۔

جیمز روزنگارٹن کے مطابق محمد رضوان کے ساتھ ٹم سائیفرٹ کی جوڑی ان کی ٹیم کے لیے اہمیت رکھتی ہے جب کہ پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر حسان خان بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

میلبرن رینیگیڈز کے جنرل مینجر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سڈنی سکسرز کی جانب سے ان ایکشن ہوں گے تو وہی ہماری ٹیم بھی بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف برق رفتار گیند بازی کریں گے تو یقیناً ہمارے بیٹرز مقابلے کے لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایک سوال پر جیمز روزنگارٹن کا کہنا تھا کہ اگر انھیں ڈرافٹنگ میں ایک اور پاکستانی کھلاڑی چننے کا موقع ملتا تو وہ ضرور صائم ایوب کا انتخاب کرتے کیوں کہ ان کی جادوئی اسپن بولنگ نے سب کو متاثر کر رکھا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانی سپر اسٹارز کا این و سی جاری کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ کے روابطہ دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button