تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

گلگت ، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 24 جنوری کو ہو گی

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان(تمغہ شجاعت)نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات 2026کا شیڈول جاری کردیا۔ اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن ایکٹ 2017کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق انتخابی پروگرام کے تحت ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس 15 دسمبر2025 کو جاری کیا جائے گا جبکہ امیدوار 15دسمبر سے 22دسمبر 2025تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔نامزد امیدواروں کی فہرست 23دسمبر 2025کو شائع کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر 2025تک مکمل کی جائے گی۔ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3جنوری 2026مقرر کی گئی ہے جبکہ اپیلٹ ٹریبونل ان اپیلوں کا فیصلہ 10جنوری 2026تک کرے گا۔

نظرثانی شدہ فہرست 11جنوری کو جاری کی جائے گی۔امیدوار اپنی نامزدگی واپس لینے کے لیے 12جنوری 2026تک درخواست دے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست بھی اسی روز جاری کی جائے گی۔ انتخابی نشانات 13جنوری 2026کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ ڈے 24جنوری 2026 بروز ہفتہ ہو گی۔ ترجمان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ انتخابی شیڈول عام نشستوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پر بھی لاگو ہو گا۔پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے اور انتخابی شیڈول کے تمام مراحل کی سختی سے نگرانی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے عوام ، سیاسی جماعتوں اور امیدواروں سے اپیل کی ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں اور پرامن انتخابی ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کونسل، اسلام آباد کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے عام انتخابات کا وقت مقرر کیا ہے،جس کی چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت)نے ہفتہ 24جنوری 2026کو گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا دن مقرر کرنے کی تجویز دی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button