تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

قراقر م انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ چار روزہ ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ کے عنوان پر منعقدہ چار روزہ ٹریننگ اختتام پذیر ہو گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس جامع ٹریننگ میں حال ہی میں گریجویٹ ہونے والے طلبہ و طالبات کو مواصلاتی مہارتیں، قائدانہ صلاحیتیں، ٹیم ورک، پیشہ ورانہ تیاری اور موجودہ ملازمت کے مارکیٹ میں کامیابی کیلئے ضروری سافٹ سکلز سکھائی گئی اوربراڈننگ اکنامک اینڈ سوشل ٹرانسفارمیشن فار ویمنز اکنامک ایمپاورمنٹ جس میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور معاشرے میں ان کے کردار کو مضبوط کرنے کے عملی طریقوں پر زور دیا گیا۔تجربہ کار ٹرینرز نے جامعہ قراقرم اور AKRSP کی طرف سے انٹرایکٹو سیشنز، پریکٹیکل مشقیں اور گروپ سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان گریجویٹس کو تربیت دی۔

سرٹیفکیٹ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ جامعہ قراقرم شعبہ ایجوکیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صدرالدین قطوشی اور شعبہ کمپیوٹر سائنسز کے لیکچرر عمران علی و دیگر نے اس مفید اور نتیجہ خیز ٹریننگ کو سراہا اور AKRSP کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی نصاب اور مارکیٹ کی ضروریات کے درمیان خلیج کو کم کرنے کے لیے اس قسم کے اشتراک انتہائی اہم ہیں۔شرکاء نے ٹریننگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے ان کا اعتماد بڑھایا اور پیشہ ورانہ زندگی کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انہیں تیار کر دیا ہے۔”یوتھ ایمپلائیبلٹی اینڈ سافٹ سکلز“ ٹریننگ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور علاقے میں پائیدار معاشی و سماجی ترقی کیلئے جامعہ قراقرم اور AKRSP کے جاری مشترکہ کاوشوں کا حصہ ہے۔یا درہے کہ چار روزہ ٹریننگ کا انعقاد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) نے مشترکہ طورپر کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button