تازہ ترین
ضلع گلگت

آغا سید راحت حسین الحسینی کا برمس کے نوجوان فیصل عباس کے لاپتہ ہونے پر اظہار تشویش

قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں برمس کے نوجوان فیصل عباس کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتا جوانوں کو فورا بازیاب کیا جائے۔

اگر کسی پر الزام ہے تو اسے پولیس یا عدالت کے حوالے کیا جائے یوں غائب کر دینا انسانی حقوق اور آئین پاکستان دونوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ملت جعفریہ گلگت بلتستان فیصل عباس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے،بصورتِ دیگر اپنا پرامن آئینی احتجاج ریکارڈ کرانے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ چھ دن پہلے مزکورہ نوجوان کو بمقام تھور ضلع دیامر سے نامعلوم دہشت گردوں نے زبردستی گاڈی سے اتار کے اغوا کر لیا ہے جس کاحال کوئی اتہ پتہ نہیں لگ رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button