تازہ ترین
ضلع گلگت

حاجی قربان اور عبدالحکیم کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، فاروق میر

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فاروق میر نے کہا ہے کہ نگر سے تعلق رکھنے والے حاجی قربان کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں ، موصوف کو 2020 کے الیکشن کے دوران خلاف ورزیوں پر مسلم لیگ (ن) سے نکالا گیا تھا جبکہ استور سے تعلق رکھنے والے عبدالحکیم مسلم لیگ (ن) کے کوئی تنظیمی عہدیدار رہےاور نہ ہی کبھی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کیا ہے۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں فاروق میر نےکہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کارکردگی اور ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ عوام میں جائیگی۔انہوں نے کہا کہ حاجی قربان اور عبدالحکیم کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے الیکشن میں عوام کے اعتماد سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button