تازہ ترین
پاکستان

بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا کوہلی، روہت کے ساتھ سلوک، سابق اسٹارپلیئر پھٹ پڑے

بھارت ٹیم مینجمنٹ نے سینئر پلیئرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہوا ہے، جس پر ان کے ساتھ کھیلنے والے ہربھجن پھٹ پڑے۔ویرات کوہلی اور روہت شرما کی موجودہ فارم اور پرفارمنس نے ان کے ناقدین کو خاموش کر دیا ہے جبکہ دونوں کے سابو ساتھی کھلاڑی ہربھجن سنگھ ان کا بھرپور دفاع کرنے کے لیے میدان میں آگئے ہیں، انھوں نے فیصلہ کرنے والوں کی ساکھ پر ہی سوال اٹھادیا ہے۔

بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ آیا یہ جوڑی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ان کے منصوبوں کا حصہ ہو گی، جس پر ہربھجن سنگھ نے غصے اور مایوسی کا اظہار کیا۔ہربھجن نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے، میں شاید جواب نہ دے سکوں کیونکہ میں خود ایک کھلاڑی رہا ہوں اور جو کچھ میں نے دیکھا ہے وہ میرے ساتھ بھی ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتیں میری ٹیم کے بہت سے ساتھیوں کے ساتھ ہوچکی ہیں لیکن یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ ہم اس کے بارے میں بات نہیں کرتے اور نہ ہی اس پر بحث کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button