ضلع گلگت
خصوصی افراد کی خدمت، بحالی اور باعزت روزگار مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حافظ حفیظ الرحمن

سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی خدمت، بحالی اور باعزت روزگار کے زرائع کی فراہمی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سابق صوبائی حکومت میں گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ سپیشل افراد کیلئے خصوصی قانون سازی کے ساتھ سپیشل افراد کی مردم شماری اور بحالی اور روزگار کے ذرائع کیلئے اہم اقدامات اٹھائے گئے،مسلم لیگ ن کی سابق صوبائی حکومت کے اس تاریخی اقدام کو گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان میں سراہا گیا ، گلگت بلتستان کے عوام نے عوامی خدمات کا موقع دیا تو پنجاب حکومت کے طرز پر سپیشل افراد کی خدمات میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔











