تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

برٹش کونسل، کے آئی یو اور گلگت بلتستان حکومت کے درمیان خواتین کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی معاہدہ پر دستخط

برٹش کونسل،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور حکومتِ گلگت بلتستان کے درمیان اہم سہ فریقی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق معاہدےکا مقصد علاقے میں خواتین کی آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینا ہے۔اس معاہدے کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم سائنسز) پشاور کو مرکزی ہب کا درجہ دیا گیا ہے جبکہ کے آئی یو اور گلگت بلتستان کے دیگر مقامات پر "سپوک” سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔اس پروگرام کے ذریعے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی 300 سے زائد نوجوان لڑکیوں کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ملازمت کے قابل مہارتوں کی تربیت دی جائے گی۔معاہدے پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن نے اس پروگرام کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ یہ منصوبہ نوجوان خواتین کو ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کرنے اور اپنے معاشروں نیز ملک کی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنے کے قابل بنائے گا۔اس سے قبل قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نےاس شراکت داری کا خیرمقدم کیا اور برٹش کونسل کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جیمز ہیمپسن اور یورپی کمیشن کے نمائندے کو یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔وائس چانسلر نے کے آئی یو کے انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل ڈیولپمنٹ (آئی پی ڈی) کی ملازمت اور کاروباری مہارتوں پر بڑھتی توجہ کو سراہا اور آئی پی ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ادارے کو منظم بنا کر گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو جدید ملازمت کے مواقع فراہم کیے۔سہ فریقی معاہدے پر کے آئی یو کی جانب سے وائس چانسلر،حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرید احمد نے دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت کے آئی یو کے آئی پی ڈی میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنا بھی شامل ہے جہاں علاقے کے نوجوانوں کے لیے جدید کمپیوٹر لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔تقریب کے اختتام پر یورپی کمیشن کے نمائندے نے معاہدے کے تمام فریقین اور شرکاء کو پراجیکٹ کی یادگاری سووینئرز پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button