محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں اساتذہ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں بے نقاب

محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں اساتذہ کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں بے نقاب سکیل 17 اور سکیل 18 کے 188 اساتذہ کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں تدریسی عملے کی تعیناتیوں کے جامع چھان بین کے دوران مختلف بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ اعلی سطحی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق متعدد اساتذہ کی بھرتیاں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی پائی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعض اساتذہ کو عمر کی بالائی یا کم حد سے تجاوز کے باوجود بھرتی کیا گیا، جبکہ کچھ کو بغیر باقاعدہ تقرری احکامات کے خالی آسامیوں پر ایڈجسٹ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بعض اساتذہ پیشہ ورانہ اہلیت یا مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے بغیر خدمات انجام دے رہے ہیں . ذرائع کے مطابق محکمہ نے ان خلاف ورزیوں پر قواعد کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے اور متعلقہ افسران و ملازمین کو وضاحت کے لیے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں . اگر حکومت ان آساتزہ کے خلاف کوئی سخت فیصلہ کرتی ہے تو تدریس کے عمل میں سخت خلل پیدا ہونے کا خطرہ ہے .











