تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

قراقرم یونیورسٹی میں گوشۂ سیرت النبی ؐ کا شاندار افتتاح،وائس چانسلر کی طرف سے کتب کا عطیہ جبکہ ایچ ای سی کا 10 لیپ ٹاپس کا تحفہ

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے مرکزی لائبریری میں گوشۂ سیرت النبی ؐکا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔ گوشۂ ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ اقدام طلبہ و طالبات کی علمی اور روحانی تربیت کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شا ہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر کے آئی یو نے اعلان کیا کہ وہ ذاتی طور پر نایاب اور قیمتی کتب گوشۂ سیرت النبی ؐ کے لیے عطیہ کریں گے۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ڈینز، چیئرمینز اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس مقدس گوشے کو مزید فعال اور مفید بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ طلبہ اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔وائس چانسلر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیاجنہوں نے سیرت چیئر کے لیے 10 جدید لیپ ٹاپس ڈونیٹ کیے ہیں۔ ان لیپ ٹاپس سے تحقیقی اور تدریسی سرگرمیاں مزید مؤثر اور آسان ہو جائیں گی۔تقریب میں کوآرڈینیٹر سیرت النبی ؐ چیئر ڈاکٹر انصار مدنی کے علاوہ یونیورسٹی کے تمام ڈینز، چیئرمینز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس اقدام کو علمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کے فروغ کی سمت ایک انقلابی قدم قرار دیا۔یہ گوشہ نہ صرف سیرت النبی ؐ کی تعلیمات کو عام کرنے میں مدد دے گا بلکہ علاقائی یونیورسٹیوں کے لیے ایک مثالی نمونہ بھی پیش کرے گا۔ جامعہ کے دیگر ذمہ داران نے اسے طلبہ کی شخصیت سازی کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button