تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

گلگت پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے صدور کی کابینہ سمیت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ملاقات، صحافیوں کو درپیش مالی ،پیشہ وارانہ اور سکیورٹی مسائل پر تبادلہ خیال

گلگت پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے صدور اور ان کی کابینہ پر مشتمل وفد نے منگل کے روز چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے چیف سیکرٹری کو گلگت بلتستان میں صحافیوں کو درپیش مسائل، میڈیا انڈسٹری کی زبوں حالی، اور متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔وفد نے چیف سیکرٹری کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے صحافی وسائل کی کمی، مالی مشکلات اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ وفد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا اداروں کو حکومتی سطح پر درکار تعاون میسر نہیں ہے جس کے باعث صحافتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

چیف سیکرٹری نے مسائل غور سے سننے کے بعد یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں سے متعلق تعطل کے شکار امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکے۔چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ صحافت معاشرے کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے اس لیے صحافیوں کو بہتر سہولیات اور ایک محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے گلگت بلتستان میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ امور میں بہتری سے متعلق قانون سازی اور ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کی منظوری میں تاخیر ، صحافیوں کے لیے مختص انڈومٹ فنڈ سے جلد صحافیوں کو مستفید کرنے میں تاخیر ،اخبارات کو جاری اشتہارات میں لینگویج چارجز کاٹنے، ہفت روزہ اخبارات کو ریگولر اشتہارات کی بندش سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری اور اس سے وابستہ کارکنوں کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات میں گلگت پریس کلب کے صدر طاہر رانا نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیا انڈسٹری اور اس سے وابستہ کارکنوں کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں کیونکہ اب تک گلگت بلتستان میں صحافیوں کی استعداد کار میں اضافے اور ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ اس موقع پر گلگت یونین آف جرنلسٹس کی صدر کرن قاسم نے بھی صحافیوں کو درپیش مشکلات سے چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button