تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

گلگت بلتستان کی آزادی ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں کاثمرہے، سید مہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آزادی ہمارے آبائو اجداد کی قربانیوں کاثمرہے، آزادی کا مطلب انصاف، امن اوربرابری پر مبنی معاشرہ ہے، اتحاد اور پاکستانیت کے جذبے کو زندہ رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان کے مناسبت سے منعقدہ مرکزی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمارے لئے نہایت تاریخی، بابرکت اور فخر کا دن ہے، آج ہم اپنی آزادی کا جشن منارہے ہیں،وہ آزادی جو ہمارے آبا و اجداد نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے حاصل کی،میں اس عظیم دن کے موقع پر گلگت بلتستان کے تمام عوام کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یکم نومبر 1947ء کا دن ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا گیا ہے۔ اس دن ہمارے آباواجداد نے اپنی مدد آپ کے تحت ، اپنے وسائل اور ہتھیاروں سے لیس ہو کر ڈوگرہ راج کے ظلم و جبر کے خلاف جہاد کیا اور اس خطے کو آزادی دلائی۔اس وقت پورے علاقے میں جو ایک ہی جذبہ تھا۔وہ پاکستانیت کا جذبہ، ایمان اور قربانی کا جذبہ تھا ۔ یہی جذبہ ہمیں آج بھی اسی شدت سے زندہ رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ مستحکم اور خوشحال گلگت بلتستان دے۔انہوں نے کہا کہ میرے عزیز اہل وطن ،یہ خطہ قدرت کی بیش بہا نعمتوں سے مالا مال ہے۔ برف پوش پہاڑ جھیلیں، سرسبز وادیوں اور محنتی عوام نے اسے پاکستان کا سب سے حسین خطہ بنادیا ہے،لیکن ہمیں یادرکھنا ہو گا کہ دشمن ہمیشہ ہماری صفوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔کبھی مذہبی منافرت کے ذریعے بھی علاقائی تعصب کے ذریعے۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہے، محبت،رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے،تاکہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت اس طرح کرنی ہے جیسے ہمارے اسلاف نے اپنی جانوں سے کی تھی . آزادی کا مطلب صرف غلامی سے نجات نہیں بلکہ انصاف، قانون، امن اور برابری کے اصولوں پر مبنی ایک معاشرے کی تشکیل ہے۔ ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اپنی آزادی کو مثبت عمل تعلیم، ترقی اورقومی خدمت کے ذریعے محفوظ رکھیں گے۔میں اس موقع پر اپنی پاک فوج ،گلگت بلتستان اسکاوٹس، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اس علاقے میں امن وامان قائم رکھا۔ان کی بہادری ،قربانی اور فرض شناسی ہمارا فخر ہے۔آج کے دن ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہے کہ ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ، ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے متحدر ہیں گے۔ہم پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کو ہمیشہ قائم رکھیں گے اور اپنے علاقے کو ترقی تعلیم، سیاحت اور صنعت کے میدان میں آگے بڑھائیں گے تاکہ گلگت بلتستان پاکستان کی معاشی ترقی کا مضبوط ستون بن سکے۔میں ان تمام شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن کی آزادی ، امن اورسلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ہم ان کے مقروض ہیں اور ان کے مشن کو جاری رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔اللہ تعالی گلگت بلتستان کو ہمیشہ آباد، پر امن اور ترقی یافتہ رکھے۔ تقریب میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان،کمانڈر ایف سی این اے و دیگر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی،اور پرچم کشائی بھی کی۔ مرکزی تقریب میں صوبائی وزرا، سول و ملٹری آفیسران اور گلگت بلتستان کے غیور عوام شریک تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button