تازہ ترین
حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حقِ خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن ضرور رنگ لائے گی،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تنازعہ جموں و کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے،نگران وزیراعلی گلگت بلتستان نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ...
ضلع گلگت

پیپلز پارٹی نے ہر دور میں گلگت بلتستان کی خدمت کی، آئندہ بھی کرے گی، صدر آصف علی زرداری

 صدرِمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہر دور میں گلگت بلتستان کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، گلگت بلتستان لوگوں کے لیے نیا ہوگا، ہمارے لیے نہیں۔

ہفتہ کو گورنر ہاس گلگت میں پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرِ مملکت نے پارٹی کارکنوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کے ازالے کے لیے صدرِ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ایک وفد تشکیل دے کر ان سے ملاقات کریں، وہ خود ان مسائل کا حل نکالیں گے۔قبل ازیں صدرِ آصف علی زرداری کی گورنر ہاس آمد پر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، صدرِ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور پارٹی کے سینئر رہنماں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اجلاس کے دوران صدرِ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے صدرِ مملکت کو پارٹی امور پر بریفنگ دی جبکہ گلگت بلتستان کی تینوں ڈویژنز کے صدور نے اپنی اپنی ڈویژن کے مسائل سے متعلق صدرِ مملکت کو درخواستیں پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button