ضلع گلگت
گلگت بلتستان کا 78واں یوم آزادی (آج) ہفتے کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا

گلگت بلتستان کا 78واں یوم آزادی (آج) ہفتے کو جوش و جذبے سے منایا جائیگا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے کل گلگت آئیں گے ۔ جشن آزادی کی مناسبت سے ہیلی پیڈ جوٹیال میں خصوصی تقریب کا انعقاد ھوگا جس میں آصف علی زرداری شریک ہوںگے ۔ جشن آزادی کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں (آج) عام تعطیل ہوگی ۔جشن آزادی کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعلی اور گورنر نے علاقے کے عوام کو جشن آزادی پر مبارکباد دی ہے ۔ جشن آزادی کی مناسبت سے آج پہاڑوں پر چراغاں کا اہتمام کیا گیا ہے،سرکاری اور نجی سطح پر جشن آزادی کے پروگرام اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ جنگ آزادی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے این ایل ای مارکیٹ میں یادگار شہدا پر بھی خصوصی تقریب ہوگی ۔










