ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کا مختلف ناکوں کا دورہ، غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان ابوبکر صدیق خان نےڈسٹرکٹ آفیسر گلگت محمد میر باز کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر روڈ بیٹس لگا کر غیر قانونی، چوری شدہ، ٹیمپرڈ گاڑیوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ان انڈیکس گاڑیوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر روڈ بیٹ ٹیموں کے انچارجز انسپکٹر عدنان احمد (ٹیم اے)، انسپکٹر شفقت احمد (ٹیم بی) اور انسپکٹر الیاس علی (ٹیم سی) نے ڈائریکٹر کو ناکوں اور کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر ابوبکر صدیق خان نے تمام انچارجز کو ہدایت دی کہ روڈ بیٹس کو مزید مؤثر اور تیز بنایا جائے تاکہ غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید بہتر انداز میں انجام دی جا سکیں۔بعدازاں، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ایکسائز ویئر ہاؤس کا بھی دورہ کیا، جہاں سب انسپکٹر عبد الواصف احمد نے سیزر اینڈ ڈسپوزل رول 2017 کے تحت دوران ناکہ پکڑی جانے والی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔










