تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کے زیراہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر سیمینار

 پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت کے زیراہتمام یومِ سیاہ کشمیر کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں صحافی برادری، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پیار علی نے کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام اُس وقت سے آج تک اپنے بنیادی حق ،حقِ خودارادیت کے لیے قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ لاکھوں کشمیری مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں لیکن اُن کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔پیار علی نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور اُن کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔سیمینار کے آخر میں شہدائے کشمیر کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی اور اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button