جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس، فول پروف سیکیورٹی پلان پر اتفاق

ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت جشنِ آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ونگ کمانڈر رینجرز، ایس ایس پی گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، ونگ کمانڈر جی بی اسکاؤٹس، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایم ایس پی ایم کیو ہسپتال، چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جشنِ آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریبات، پروٹوکول، فول پروف سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تمام متعلقہ محکموں نے اپنے اپنے انتظامی پلان پیش کیے اور بہتری کے لیے تجاویز بھی دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے کہا کہ جشنِ آزادی گلگت بلتستان خطے کا تاریخی اور اہم دن ہے، اس موقع پر تمام ادارے مربوط حکمتِ عملی کے تحت عوامی سہولیات اور سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک کے بہاؤ، صفائی، سیکیورٹی اور ریسکیو سروسز کے انتظامات مؤثر اور بروقت مکمل کیے جائیں۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جشنِ آزادی کی تقریبات کو پُرامن، منظم اور شایانِ شان انداز میں منانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔










