ضلع گلگت
27 اکتوبر 1947جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کا المناک دن ہے،گورنر سید مہدی شاہ

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 78 سالوں سے کشمیری اپنے بنیادی حق سے محروم اوربھارتی ظلم وستم کا شکار ہیں ،27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کرکے بھارت نے ظلم کی داستان کا نیا باب رقم کیا ۔
یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ27 اکتوبر 1947جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کا المناک دن ہے، کشمیر کے باسی بھی حق خودارادیت کے حصول کیلئے قربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں مگر اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے موثرانداز سے اجاگر کیا۔گلگت بلتستان کے عوام کا دِل کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔عالمی برادری کی جانب سے بھارت کے غاصبانہ تسلط پر خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے ،اس خطہ کا امن کشمیریوں کو انکا حق دینے میں پوشیدہ ہے ۔










