تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

آسٹریلوی ویمنز کرکٹرز سے دست درازی، بھارتی وزیر کی نرالی منطق

بھارت میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹرز سے دست درازی کے واقعے پر بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری خود آسٹریلین کرکٹرز پر عائد ہوتی ہے۔کیبنٹ منسٹر کیلاش وجے ورگیا نے اندور میں پیش آئے واقعے پر کہا ہے کہ آسٹریلوی ویمنز کرکٹرز کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی، اس واقعے سے وہ سبق حاصل کر لیں گی اور مستقبل میں احتیاط سے کام لیں گی۔

سیکیورٹی کی ناکامی بھی تسلیم کرتے ہوئے بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں سے بدتمیزی کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی بھی ہے۔کانگریس کی جانب سے کیلاش وجے ورگیا کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دیا گیا ہے۔کانگریس رہنما ارون یادیو کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کیلاش وجے ورگیا کا بیان ان کی سوچ کا عکاس ہے، ان کا بیان تو بتانے میں بھی گھناؤنا اور گھٹیا ہے۔ پورا ملک اس ہونے والے واقعے پر سرمشار ہے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اندور میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ ہوئے دست درازی کے واقعے پر ردعمل دیا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جنسی ہراسانی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے بھارت کا تشخص مجروح ہوا ہے، بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر مدھیا پردیش پولیس کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button