تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جی بی اسمبلی کے انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے حکومت کے اختیارات کو محدود کردئیے

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے علاقے میں ہونے والے جی بی اسمبلی کے انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے اختیارات کو محدود کردئیے ۔تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن گلگت بلتستان راجہ شہبازخان نے الیکشن ایکٹ2017کے سیکشن چھ سیکشن پانچ اور چار کے تحت حکومت کے اختیارات محدود کردئیے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن میں کسی قسم کا کوئی سوال نہ اٹھ سکے ۔اب تقریباً تمام اختیارات الیکشن کمیشن کو منتقل ہوچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اس جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بعد گلگت بلتستان تمام دس اضلاع میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گے اور جوڑ توڑ کا عمل تیز ہو جائے گا۔صوبائی حکومت اب کوئی بھی ترقیاتی سکیم نہیں دے سکے گی،وزیر اعلیٰ اور وزراء سرکاری ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ اور نئی بھرتیاں بھرتیاں بھی نہیں کرسکیں گے۔وزیر اعلیٰ اور وزراء صرف پروٹوکول اور مراعات سے لطف اٹھا سکتے ہیں ، اسمبلی کا اجلاس بلا سکتے ہیں البتہ کابینہ میں کوئی بھی قانون سازی نہیں کر سکیں گے۔گلگت بلتستان آڈر 2018کے تحت موجودہ صوبائی حکومت کے پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button