تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

کوہ پیما شہروز کاشف حکومت کی جانب سے انعام نہ ملنے پر پھٹ پڑے

کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر ہیں اور انہوںنے انعام نہ ملنے پر ملک سے ہجرت کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

شہروز کاشف نے کہا کہ میری حکومت نے مجھے کیش پرائز دینے کا کئی مرتبہ وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے، میں نے اپنی زمین اور گاڑی بیچی لیکن میں کوہ پیمائی کی وجہ سے اب مقروض ہوں۔انہوںنے کہاکہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے میرے لگ بھگ 4 کروڑ روپے لگے ہیں، میری کمر کا خطرناک آپریشن ہوا، میری کمر میں راڈز ہیں، مجھے اب چلنے پھرنے میں دشواری ہے۔شہروز کاشف نے کہا کہ میرے کسی نے میڈیکل کے بلز کی ذمہ داری تک نہیں اٹھائی، کوئی اس شخص کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتا ہے جس نے 8 ہزار سے بلند 14 چوٹیاں سر کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایسا ہی رویہ رہا تو میں پھر بیرون ملک اپنے لیے کچھ سوچنے پر مجبور ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button