تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان اسٹیئرنگ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس ،جاری منصوبوں، میڈیا پالیسی اوراشتہارات کی تقسیم کے حوالے سے غور

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کی زیرِ صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی برائے اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے جاری منصوبوں، میڈیا پالیسی، سرکاری اشتہارات کی تقسیم اور عوامی آگاہی مہمات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان شفاف، ذمہ دار اور عوام دوست اطلاعاتی نظام کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست اور عوام کے درمیان ایک مؤثر پل کا کردار ادا کرتا ہے، لہٰذا اطلاعاتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے محکمہ اطلاعات کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تشہیر یقینی بنائی جائے اور تمام سرکاری محکمات میں شفافیت اور معیار کو اولین ترجیح دی جائے۔ ایمان شاہ نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کے لیے بھی جامع پالیسی مرتب کر رہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات، میڈیا ونگ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button