تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

چلاس کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، برسوں سے والد غائب،اب نوجوان قتل

گلگت بلتستان کے علاقہ چلاس میں نوجوان کوقتل کردیاگیا، والدہ اور بیوہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیر امور کشمیر ،وزیر اعلیٰ گلگت اور آزاد کشمیر حکومت سے انصاف کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت کے ضلع دیامر کے گائوں کھیا ناٹ چلاس گائوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان حنیف للہ ولد خان محمدکو پراسرار طور وحشیانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا نوجوان ایک گاڑی پر ڈرائیور تھا راولپنڈی سے راولاکوٹ آتے پنڈی کہوٹہ کی حدود میں گاڑی سے اتارا گیا جس کا سراغ نہ مل سکا پانچ روز بعد شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ راولاکوٹ کے قریب سے وہ پولیس کو ملا جس کو شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ میں زیر علاج رکھا گیا مگر زخموں کی شدت کی وجہ پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی بتایا گیا کہ اس کے والد کو بھی دشمنی پر غائب کیا گیا تھا برسوں سے ان کے زندہ یا مردہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں یہ خاندان پہلے چلاس سے بھارہ کہو اسلام آباد منتقل ہوا پھر راولاکوٹ چلا آیا مقتول نوجوان کے لواحقین میں والدہ دس سالہ ہمشیرہ بیوہ اور دو شیر خوار بچے رہ گئے ہیں اندھے قتل پر علاقے میں خوف پیدا ہوگیا راولاکوٹ پولیس کا موقف ہے کہ قتل کہوٹہ پاکستان کی حدود میں ہوا زخمی حالت راولاکوٹ ہسپتال میں پولیس کو دئیے مقتول کے بیان سے قاتل تک پہنچنا ممکن ہے مگر غریب ماں کی اتنی رسائی ممکن نہیں کہ وہ پولیس سے قانونی کارروائی کروا سکے مقامی سول سوسائٹی نے وزیر امور کشمیر امیر مقام وزیر اعلی جی بی حاجی گلبر خان اور حکومت آزاد جموں کشمیر کے ساتھ حساس اداروں کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اندھے قتل کا کھوج لگوا کر نہ صرف متاثرہ خاندان کی دلجوئی کریں بلکہ سفاک قاتل گروہ کو سر عام پھانسی پر لٹکا یا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button