تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وائس چانسلر کے آئی یو کا یونیورسٹی آف بلتستان میں ٹورازم گیلری اور ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف گلگت بلتستان نے باہمی تعاون کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ۔معاہدہ کے تحت دونوں ادارے تحقیق، طلبہ و فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس اور طلبہ کی نگرانی میں مشترکہ تعاون بڑھائیں گے جبکہ تعلیم، ٹورازم اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں علاقائی چیلنجز کا حل تلاش کریں گے۔دونوں اداروں کے سربراہان نے یونیورسٹی آف بلتستان میں ٹورازم گیلری اور ڈے کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب کے دوران اس بات پر اتفاق کیا۔ تقریب میں وائس چانسلر جامعہ قراقرم کے ہمراہ یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المطین سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد المتین نے دونوں اداروں کے درمیان گہرے رابطوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ قراقرم یونیورسٹی آف بلتستان کے لیے مادر انسٹیٹیوشن ہے ، ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مزید مضبوط ہوں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ وژن پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button