تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم

ویمنز ورلڈ کپ میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 258 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 259 رنز کا ہدف دیا۔دوسری اننگز بارش کے باعث شروع نہ ہوسکی اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

سری لنکا کی کپتان چمارا اتھاپتو نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، حسینی پریرا 31 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں۔نیوزی لینڈ ویمنز کی صوفی ڈیوائن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دی تھی۔

وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کی جانب سے دیا جانے والا 233 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔کلوئی ٹرائیون 62 اور میری زین کیپ 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نادین ڈی کلرک 29 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button