تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

محمد شامی کی دورہ آسٹریلیا کے لیے شامل نہ کرنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر شدید تنقدید

بھارت کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی مینجمنٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔آئندہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بھاررتی سینئر فاسٹ بولر کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا جس پر محمد شامی ناراض نظر آتے ہیں، اپنی فٹنس کے بارے میں قیاس آرائیوں پر بھی انھوں نے واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر میچ کے لیے فٹ تیار ہیں۔

محمد شامی نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چار روزہ رانجی ٹرافی میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں تو انھیں قدرتی طور پر 50 اوورز کی کرکٹ کے لیے بھی فٹ ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے فٹنس کے بارے میں مجھ سے بات نہیں کی، انہیں بتانا میرا کام نہیں ہے، انہیں مجھ سے پوچھنا چاہیے کہ میں فٹ ہوں کہ نہیں۔

محمد شامی کا کہنا تھا کہ اگر میں چار روزہ میچ کھیل سکتا ہوں تو میں ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتا؟ اگر میں فٹ نہ ہوتا تو میں این سی اے میں ہوتا، رانجی ٹرافی کے میچز نہیں کھیل رہا ہوتا۔کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے مطابق محمد شامی کو 2025-26 رانجی ٹرافی سیزن کے لیے بنگال کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ 15 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے، جس میں ابھیمانیو ایشوران ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ چیف سلیکٹر اجیت اگرکار سے جب شامی کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ان کے بارے میں کوئی نئی اپ ڈیٹ نہیں ہے، فاسٹ بولر نے دلیپ ٹرافی میں مییچز کھیلےہیں لیکن پچھلے دو یا تین سالوں میں انھوں نے زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button