تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

اٹلی اور اسرائیل کا فٹبال میچ، فلسطینی حامی مظاہرین کی پولیس سے شدید جھڑپیں

اٹلی نے اسرائیل کو فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی میچ میں اٹلی نے اسرائیل کو 0-3 سے شکست دی۔فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں اسرائیل اور اٹلی کے درمیان ہونے والا مقابلہ احتجاجی مظاہروں کی زد میں آ گیا، اسرائیل کے خلاف شدید عوامی ردِعمل کے باعث شہر کی فضا کشیدہ ہو گئی۔ہزاروں اطالوی شہریوں نے اسٹیڈیم کی جانب مارچ کیا تو پولیس سے شدید جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

جھڑپوں کے دوران کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے، میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر افراتفری کا عالم رہا۔دوسری جانب کھیلوں کی ثالثی عدالت کی جانب سے اسرائیل کی اپیل مسترد کردی گئی، جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت نہیں ملی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کو انڈونیشیا میں آرٹسٹک جمناسٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کی اجازت نہ ملی، کھیلوں کی ثالثی عدالت نے اسرائیلی جمناسٹکس فیڈریشن کی اپیل کو خارج کردیا ہے۔

انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کردیا تھا، اسرائیل نے عالمی جمناسٹکس فیڈریشن سے شرکت کی ضمانت یا ایونٹ منسوخی کا مطالبہ کیا تھا۔کھیلوں کی ثالثی عدالت نے اسرائیل کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں، عالمی جمناسٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے انڈونیشیا کی ویزا پالیسی پر اس کا کوئی کنٹرول نہیں۔انڈونیشیا کی حکومت نے گزشتہ ہفتے اسرائیلی کھلاڑیوں کے اپنے ملک میں داخلے اور انھیں ویزہ فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی انڈونیشیا فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی وفود کی میزبانی سے انکار کرتا آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button