تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لئے کوالیفائی کرلیا

جدہ: سعودی عرب کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے باضابطہ طور پر کوالیفائی کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور عراق کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فیصلہ کن میچ بغیر کسی گول کے برابر ی پر ختم ہوگیا، دونوں ٹیمیں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الانما سٹیڈیم میں میچ کا آغاز ہوا تو گرین فالکنز نے میچ کے دونوں ہاف میں گول کرنے کے مواقع گنوا دیے۔

اسٹیڈیم کے تمام سٹینڈز میچ شروع ہونے سے قبل ہی بھر گئے تھے۔ میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم میں 60 ہزار افراد موجود تھے۔سعودی وزیر سپورٹس اور دیگر عہدیداروں نے بھی اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔گرین فالکنز نے ساتویں مرتنہ فیفا ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ گرین فالکنز کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائی کرنے کیلیے عراق کے ساتھ میچ میں کامیابی یا کم از کم ڈرا کھیلنا تھا۔

عراقی ٹیم پر اسے گول اوسط کے لحاظ سے برتری حاصل تھی جبکہ عراقی ٹیم کو براہ راست کوالیفائی کرنے کیلیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ دونوں ٹیمیں ایشیائی پلے آف کے گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں۔اس میچ میں سعودی ٹیم گول کیپر نواف العقیدی، صالح ابو الشامات، حسان تمبکتی، جھاد ذکری، ایمن یحیی، عبداللہ الخیبری، ناصر الدوسری، مصعب الجویر، صالح ابو الشامات، فراس الریکان اور سالم الدوسری پر مشتمل تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے انڈونیشیا کو 2-3 سے شکست دی تھی جبکہ عراق نے اسی ٹیم کو 0-1گول سے ہرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button