پاکستان ویمنز کرکٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد انتقال کر گئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد ذوالفقار احمد کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ساتھی کھلاڑیوں،کوچنگ ومینجمنٹ اسٹاف کی جانب سے شوال ذوالفقار سے انکے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی کپتان کی وائرل تصویر کی اصل حقیقت سامنے آگئی، یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی گئی جعلی امیج ہے جس میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان کو بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے پاؤں چھوتے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ یہ اے آئی کی مدد سے بنائی گئی تصویر ہے، امیج کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ 5 اکتوبر کو ورلڈکپ میچ کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
کیپشن میں کہا گیا کہ ہار کے بعد پاکستانی کپتان نے بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے پیر چھوئے، تاہم غور سے دیکھنے پر تصویر واضح طور پر جعلی نظر آتی ہے۔تصویر پر واضح طور پر بہت زیادہ لائٹنگ کی گئی ہے جبکہ کناروں پر ان نیچرل ایجز موجود ہیں جو اس کے جعلی اور اے آئی سے بنے ہونے کی چغلی کھاتے ہیں۔












