تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

ے آئی یو بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ کے طالب علم کا کارنامہ، سستا، پائیدار اور ولٹیج کی ہر موڑ پر چمکنے والا سپر ایل ای ڈی بلب تیار

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم علی کاوش نے ’’سپر ایل ای ڈی بلب‘‘ تیار کرلیا۔ یہ بلب نہ صرف انتہائی سستا بلکہ کم وولٹیج سے بھی چمکتا ہے۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق طالب علم علی کاوش نے اس حوالے سے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔ملاقات میں سپر ایل ای ڈی بلب کے بارے میں وائس چانسلر کے آئی یو کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ یہ بلپ عوام کی قوت خرید اور پائیداری کو ترجیح دیتے ہوئے ڈیزائن کیاگیا ہے جو مارکیٹ کے بلبوں سے نہ صرف 50 فیصد سستا ہے بلکہ اس کی لائف لائن بھی دوگنی لمبی ہے۔یہ بلپ غریب آدمی کا دوست ہے، سستا، مضبوط ہے۔اس شاندار کارنامے کو وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے علمی انقلاب کا آغاز قرار دیتے ہوئے علی کاوش کی کاوشوں کو سراہا اور فوری طور پر کمرشلائزیشن کی طرف جانے کی تجویز دی۔وائس چانسلر نے کہاکہ یہ طالب علم ہمارا فخر ہے اور اس کے پروڈکٹ کو کے آئی یو مارکیٹ تک پہنچانے میں مکمل رہنمائی کرے گا اور تمام قانونی، تکنیکی امور خود سنبھالے گا۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ کے آئی یو کا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کیمپس محض چند سالوں میں خطے کی علمی دنیا میں ستارہ بن چکا ہے۔جس کی زندہ مثال علی شناور کے شاندار کارنامہ ہے۔ ہم معیاری تعلیم، تحقیق اور علاقائی ہنر مند افراد کی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب قراقرم یونیورسٹی نہ صرف علم کی جگہ بلکہ عملی ایجادات اور ہنر کی فیکٹری بن جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button