تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

انڈین میڈیا کے جھوٹے اور زہریلے پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان حکومت گلگت بلتستان

ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے انڈین میڈیا کا جھوٹا اور زہریلا پراپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہوئے گودی میڈیا کو مذاق قرار دیا ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں گلگت میں پیش آنے والے واقعات کو انتہائی غیر ذمہ داری اور زہریلے پراپیگنڈے کے ذریعے اپنے میڈیا چینلز میں دکھایا جو کہ قابل مذمت ہے ۔انڈین میڈیا کے زہریلے پراپیگنڈے سے صاف ظاہر ہے کہ وہ بلوچستان سے لیکر کشمیر اور گلگت بلتستان تک اپنی سازشوں کا جال پھیلانا چاہتا ہے لیکن گلگت بلتستان کی غیور عوام سبز ہلالی پرچم کی حرمت کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں ، یہاں کے لالک جان شہید اور میجر وہاب شہید کی قربانیوں کے کرگل کے پہاڑ اب بھی گواہ ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان سے لیکر کشمیر اور گلگت بلتستان تک بھارتی پراکسیز کو یہاں کی عوام ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ، اہلسنت والجماعت کے امیر قاضی نثار احمد صاحب اور جج ملک عنایت الرحمن پر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن اللہ کے کرم سے وہ محفوظ رہے جبکہ بھارتی میڈیا نے اس کی الٹ تصویر پیش کر کے اپنے جھوٹے بے بنیاد اور من گھڑت پراپیگنڈے کی گواہی دی ہے ۔گلگت بلتستان کی عوام کے اپنے مسائل پر چھوٹے چھوٹے احتجاج اور مسلکی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن بھارت کے مقابلے میں یہاں کی عوام ایک مٹھی کی طرح ہیں اور بھارتی عزائم کو ملکر خاک میں ملا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button