تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا ہسپتال کا دورہ

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کا ہسپتال کا دورہ ، امیر تنظیم اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد اور ان کے محافظوں کی عیادت کی
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے شہید سیف الرحمن ہسپتال کا دورہ کیا اور تنظیم اہلسنت و الجماعت کے امیر مولانا قاضی نثار احمد اور ان کے زخمی محافظوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد عناصر بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

معاون خصوصی ایمان شاہ نے امیر اہلسنت مولانا قاضی نثار احمد کے کردار کو خوب سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس کھلے واقعے کے بعد مولانا قاضی نثار احمد نے عوام کو پُرامن رہنے کا پیغام دے کر گلگت بلتستان کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دانشمندانہ اقدام پر گلگت بلتستان کی حکومت اور خطے کے عوام مشکور ہیں

معاون خصوصی نے امیراہلسنت کی سیکیورٹی پر مامور محافظوں کی بہادری اور جواں مردی کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ایمان شاہ نے کہا کہ محافظوں نے اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر بھی جس بہادری سے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا وہ نہایت قابل تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ایمان شاہ نے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ صوبے کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button