تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

گورنر گلگت بلتستان کا چیف کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیف کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی گلگت بلتستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ گلگت شہر میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں اور واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کو بلا تفریق آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے۔گورنر نے کہا کہ عدلیہ کے وقار اور امن و امان کو چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔گورنر سید مہدی شاہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور امن و امان کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ شرپسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button