تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری، دلکش نظارے

گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری شروع ہوگئی ہے جس سے علاقے کا منظر خوبصورت اور برف سے ڈھک گیا ، برف باری کے ساتھ ساتھ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے مقامی باشندوں اور سیاحوں کو شدید سردی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے بلند پہاڑوں پر موسم کی پہلی برف باری نے علاقے کو سفید چادر میں ڈھانپ لیا،برف باری کا آغاز گلگت کے قریب ساڑھے چار ہزار میٹر کی بلندی سے ہوا اور اس کا اثر خنجراب، بابوسر اور برزول ٹاپ جیسے دور دراز علاقوں تک پھیل چکا ہے، برف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں میں شدید سردی کا سامنا ہے۔تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس سے موسم مزید سرد اور برفیلا ہو گیا ہے، سیاحوں اور مقامی لوگوں کے لئے سردی سے بچاؤ کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ۔دوسری جانب مانسہرہ کے سیاحتی مقامات جیسے بابو سر ٹاپ، بیسر اور نوری ٹاپ پر بھی برف باری کا آغاز ہو چکا ہے، بابو سر ٹاپ پر ہلکی برف باری سے علاقے کا منظر دلکش ہوگیا ہے اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے ان سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button