پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز، میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی سیریز میں رنجن مدوگالے کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔راڈنی ٹکر اور کرسٹوفر براؤن پہلے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کرسٹوفر براؤن اور سائقَت شرف الدولہ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔محمد آصف اور راشد ریاض پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور فیصل خان آن فیلڈ امپائرنگ کریں گے۔
سائقَت شرف الدولہ اور آصف یعقوب پہلے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے، دوسرے ون ڈے میچ میں ایلکس وارف اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ تیسرے ون ڈے میچ میں سائقَت شرف الدولہ اور فیصل خان آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے تینوں ون ڈے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان کو آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے سائن کرلیا جبکہ سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نیلامی میں فروخت نہیں ہوسکے۔فخر زمان کو ڈیزرٹ وائپرز نے 80 ہزار ڈالر میں خریدا ہے جبکہ یوا ے ای کے فاسٹ بولر جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر کی بھاری رقم کے عوض سائن کیا۔ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ فخر زمان کا یہ دوسرا سیزن ہے وہ اس سے قبل تیسرے ایڈیشن میں فرنچائز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے 27.75 کی اوسط اور 134.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے 222 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔












