تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی

رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی تمام رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیز میں کام کرنے والے ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند ملازمین کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40,000 روپے مقرر کر دی ہے۔

یہ فیصلہ گلگت بلتستان منیمم ویج بورڈ اور ’’جی بی منیمم ویج ایکٹ 2019‘‘ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تمام جنرل منیجرز، صدور کوآپریٹو سوسائٹیز و بینک، اسسٹنٹ رجسٹرار بلتستان اور سرکل رجسٹرار سمیت ضلع ہنزہ، غذر، نگر، گلگت، دیامر اور استور کے انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اجرت کے تعین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button