تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

’محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان ہونا چاہیے‘

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا۔ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھلاڑیوں کی بری کارکردگی پر سابق کرکٹرز اور شائقین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔ایسے میں سابق فاسٹ بولر تنویر احمد ایکس پر لکھا کہ ’محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے کا کپتان ہونا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ سلمان علی آغا کو رواں سال مارچ میں ٹی 20 کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، ان کی پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز تھی جو پاکستان 4-1 سے ہار گیا۔انہوں نے اب تک 30 ٹی 20 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی ہے جس میں گرین شرٹس نے 17 جیتے اور 13 ہارے ہیں اور جیت کا تناسب 56.66 فیصد ہے۔

محمد رضوان نے چار ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کی اور چاروں میں شکست ہوئی، ون ڈے میں رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 20 ون ڈے کھیلے جس میں سے 9 میں کامیابی اور 11 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان آئندہ ماہ جنوبی افریقا کی میزبانی کرے گا جس میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ٹیسٹ ٹیم میں شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے، پی سی بی نے تین نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، روحیل نذیر اور فیصل اکرم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button