تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

ایگزیکٹیو مجسٹریٹ حیدر سلطان کا ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کارروائی ،ضلع گلگت کی حدوں میں متعدد فیکٹریاں اور کمرشل عمارتیں سیل

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد کے احکامات کی روشنی میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ حیدر سلطان نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ضلع گلگت کی حدوں میں متعدد فیکٹریوں اور کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا۔کارروائی کے دوران محمد خان فرنس مل، مصباح فرنس مل نیلو کھو کارگاہ، بسین ملٹنگ مل (جاگیر بسین) اور ایک زیر تعمیر کمرشل بلڈنگ کو سیل کیا گیا۔یہ تمام مقامات سریہ اور دیگر دھاتیں پگھلانے کے عمل میں ملوث تھے اور ان کا فضلہ و دھواں براہ راست کارگاہ نالہ میں شامل ہو رہا تھا، جو گلگت شہر کے لیے پینے کے صاف پانی کا بنیادی ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ عمل مچھلیوں سمیت آبی حیات کے لیے بھی سنگین خطرہ ثابت ہو رہا تھا۔

اسی طرح فیز ون کارگاہ کے قریب ایک زیر تعمیر کمرشل ہوٹل کو بھی سیل کیا گیا جو نالے میں براہ راست گندگی اور ڈرینج ڈال رہا تھا، جس سے پانی آلودہ ہو کر انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق تھے۔اس آپریشن میں ای پی اے کے ذمہ داران اور پولیس اہلکار بھی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ہمراہ شریک تھے۔ تمام فیکٹریوں اور متعلقہ مقامات کو سیل کرنے کا مقصد عوامی صحت، ماحولیات اور قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔اہلِ علاقہ اور مکینوں نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ بروقت اور جامع اقدامات کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی اور پانی کے ذرائع کو آلودہ ہونے سے بچایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button