تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

ہماری شادی پوری دنیا کیلئے گلگتی روایات کا کرش کورس تھی : حسن رحیم

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار حسن رحیم نے کہاہے کہ میری شادی سے پاکستانیوں کو گلگت کی روایات کا علم ہوا۔ایک انٹرویو میں حسن رحیم نے کہاکہ میں نے اپنی شادی پر والد اور نانا کی جیکٹ پہنی تھی جس پر میں اپنی والدہ کا شکرگزار ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے ایسا کرنے کیلئے کہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے شوقہ پہنے کو کہا تھا، وہی روایتی جیکٹ جو میرے والد نے پہنی تھی اور جو انہیں میرے نانا سے ملی تھی، یہ ہمارا خاندانی لباس ہے۔ اس کے علاوہ مجھے اپنی ٹوپی پسند ہے جس کے اوپر پر لگا ہوتا ہے اور اسے شاتی کہتے ہیں۔حسن رحیم نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ لوگوں کو میرا لباس، ہماری روایات اور رقص پسند آئے گا، کیونکہ عام طور پر ان کا روایتی رقص چند مخصوص لوگ مل کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی ایک کرش کورس تھا پورے پاکستان بلکہ دنیا کیلئے جس سے گلگت کی روایات کا علم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button