تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے، پائی کرافٹ ریفری تعینات

دبئی(21 ستمبر 2025): ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج دوسری بار مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں آج دوبارہ ٹکرائیں گی، اس میچ میں پائی کرافٹ پھر بطور ریفری تعینات ہیں۔

پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے گزشتہ روز ہوٹل میں طویل میٹنگ کی تاہم پریس کانفرنس کو بغیر وجہ بتائے منسوخ کردیا گیا پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا لیکن پاکستانی کرکٹرز کو میڈیا سے دور رہ کر کھیل میں فوکس کرنے کی ہدایت کی گئی۔

دوسری جانب دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوگئی، فینزنے بھی تیاری کرلی، شائیقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو بھارت کو شکست دیکر گروپ اسٹیج کا بدلہ لینا چاہیے۔

شائقین کرکٹ نے پھر پاکستان ٹیم سے امیدیں لگالیں ہیں، فینز کہتے ہیں بھارت کی کمزوریوں کو سمجھ کر ان کے خلاف پلاننگ کریں، قومی کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، جیت ہماری ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button