تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

عوام کو پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی معیار اور صحیح مقدار کی دستیابی کیلئے گلگت بلتستان میں بھی اوگرا کا آفس قائم کیا جائے ، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی اوگرا کا آفس قائم کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی معیار اور صحیح مقدار کی دستیابی ممکن ہوسکے۔ گلگت بلتستان میں اوگرا کا آفس نہ ہونے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی معیار اور مقدار سمیت گلگت بلتستان کیلئے متعین کوٹے میں کمی کی شکایات موصول ہورہی ہیں ،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں صارفین کو بھی ایل پی جی کے معیار اور قیمتوں کے حوالے سے تحفظات ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش ان تمام مسائل کے حل کیلئے اوگرا کا آفس قائم کیا جائے گا جس کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خا ن نے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ اوگرا آفس کے قیام کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں ٹریفک حادثات اور ہیوی گاڑیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دینے والوں پرائیویٹ کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں بھی ایمرجنسی رسپانس سنٹرز قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش ان کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button