تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان،استور میں آلودہ پانی سے سیکڑو ں افراد متاثر، 400 ہسپتال میں زیر علاج

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی)استورکے مطابق آلودہ پانی سے متاثرہ 400 افراد ہسپتال لائے گئے، مختلف علاقوں میں طبی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ڈی سی استور کے مطابق متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال عیدگاہ اور گوریکورت سمیت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرین میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، ضلع بھر میں تعلیمی ادارے بند رہے، انہیں (آج) بدھ کو بھی بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ڈی سی استور کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکیج کے باعث مختلف مقامات پر گندگی شامل ہونے سے پانی مضر صحت ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈ کوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button