تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ہڈور سانحہ کھلی دہشت گردی ،بزدلانہ کارروائی قرار دے دیا

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہڈور سانحہ کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ناقابل برداشت عمل ہے، دیامر کے عوام محب وطن، پرامن اور مہمان نواز ہیں،ہمیشہ دہشت گردی کے واقعات کی کھلی مذمت کی ہے، چند دہشت گرد دیامر کے مثبت تشخص کو خراب کررہے ہیں۔امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی گلبر خان نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات دیامر کے مثبت چہرے پر بد نما داغ ہے۔ علمائے کرام اور عوا م کے تعاون سے دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ وزیر اعلی نے کہاکہ امن وامان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ہم نے گلگت بلتستان میں قیام امن اور تعمیر و ترقی کیلئے بڑی محنت کی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر اعلی نے ہڈور سانحے میں شہید ہونے والے گلگت بلتستان سکاٹس کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی جنہوں نے ہمیشہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان کوصوبائی سیکریٹری داخلہ نے صوبے مجموعی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button