تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

سکردو کو ملک سے جوڑنے والی سڑک سیلاب میں بہہ گئی، پاک فوج کا ہنگامی مرمتی آپریشن جاری

گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سکردو کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ استک کے مقام پر بہہ گئی۔ صورتِ حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آرمی چیف کی خصوصی ہدایات پر پاک فوج نے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔فوجی حکام کے مطابق اعلیٰ افسران کی براہِ راست نگرانی میں پاک فوج کے جوان جدید مشینری کی مدد سے دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔خراب موسم، شدید پانی کے بہاؤ اور زمینی چیلنجز کے باوجود فوجی دستے عزم، جانفشانی اور جذبہ خدمت کے ساتھ سڑک کی مرمت کر رہے ہیں۔فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود کام کی رفتار کو برقرار رکھا جا رہا ہے اور جلد ہی سکردو کو دوبارہ ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی راستے سے جوڑ دیا جائے گا۔سڑک کی بحالی نہ صرف عوام کی آمدورفت کی بحالی کے لیے اہم ہے بلکہ امدادی سامان کی بروقت ترسیل اور سیلاب زدہ علاقوں تک رسائی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔علاقہ مکینوں اور مقامی انتظامیہ نے پاک فوج کے فوری ردعمل اور موثر کارروائی کو سراہا ہے اور اٴْمید ظاہر کی ہے کہ سڑک کی جلد تکمیل سے معمولات زندگی بحال ہو جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button