تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

ڈپٹی کمشنر گلگت کا سیلاب سے متاثرہ واٹر چینلز کا دورہ، بحالی کے احکامات جاری

ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد نے سب ڈویژن دنیور میں سیلاب سے متاثرہ تین بڑے واٹر چینلز کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایکسئین بی اینڈ آر گلگت ڈویژن، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دنیور، محمد آباد اور سلطان آباد کے واٹر چینلز کا معائنہ کیا اور عمائدین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ چینلز کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر مکمل کی جائے گی۔ ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ کو فوری طور پر بحالی کے اقدامات اٹھانے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر دنیور کو مرمتی کاموں کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے منوگا نا لہ کا بھی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کے باعث پھنسے افراد کے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے متاثرین کو جلد ریسکیو کی یقین دہانی کراتے ہوئے بی اینڈ آر حکام کو سڑک کی فوری بحالی کے احکامات دیئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button