تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں 27 سے 31 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے 27 جولائی سے 31 جولائی 2025 تک گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور تودے گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کی تاروں، بل بورڈز اور درختوں کے نیچے کھڑا ہونے سے اجتناب کریں، اور حساس علاقوں میں رہائش پذیر افراد بالخصوص گلیشیئرز کے قریب رہنے والے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ سیاحوں کو بھی محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں درج ذیل نمبرز پر فوری رابطہ کریں، الفا کنٹرول روم، اے سی آفس گلگت: 05811-920724، پولیس کنٹرول روم: 05811-930346، ڈی ڈی ایم اے گلگت: 05811-930346، ریسکیو 1122: 1122 / 05811-920200۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button