ضلع گلگت
سکردو روڈ پر پھنسے سیاحوں کی مدد کے لئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

دیو سائی اور گرد و نواح کے علاقوں میں حالیہ سیلابی ریلوں کے باعث متعدد سیاح سکردو روڈ کے مختلف مقامات پر پھنس گئے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر پاک فوج نے ریسکیو اور بحالی کا آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پاک فوج کی ٹیمیں مشکل پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے سیاحوں تک پہنچنے کے لئے ہیلی کاپٹر اور بھاری مشینری کا استعمال کر رہی ہیں۔متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ خوراک اور دیگر امدادی سامان بھی متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ملکی اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوجی دستے امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ سکردو روڈ کی بحالی کے لئے کام بھی تیز کر دیا گیا ہے تاکہ آمد و رفت جلد بحال ہو سکے۔











