تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی میں بے ضابطگیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تقرریوں میں ممکنہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور شکایات کی بنیاد پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں عوامی مفاد کے اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد باقاعدہ تحقیقات کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے قوانین و ضوابط کے مطابق معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی اور اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ عوام الناس سے درخواست کرتی ہے کہ اگر کسی کے پاس لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تقرریوں سے متعلق کوئی ایسی معلومات ہوں جو تحقیقات میں معاون ثابت ہو سکیں، تو وہ متعلقہ دفتر میں رابطہ کریں یا درج ذیل نمبر پر کال / واٹس ایپ کر کے معلومات فراہم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button